کرکٹ آسڑیلیا الیون اور بھارت کے درمیان ٹور میچ کل سے شروع ہوگا


سڈنی ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) کرکٹ آسٹریلیا الیون اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹو میچ کل بدھ کو سڈنی میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوگئی تھی۔ میزبان ٹیم کو مہمان ٹیم بھارت نے پہلے میچ میں 4 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا۔تیسرے اور آخری میں کینگروز نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز کا اختتام 1-1 سے برابری پر ختم کر دیا۔

error: Content is protected !!