عمران مشتاق کرکٹ اکیڈمی لاہور کے دورے پر روانہ

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) عمران مشتاق کرکٹ اکیڈمی فیسٹول میچز کھیلنے کیلئے عمران سنی کی قیادت میں لاہور روانہ ہوگئی۔جہاں وہ لاہور کے مختلف کلبوں کے ساتھ نمائشی میچز کھیلے گی۔ جن میں دھرم پورہ جیم خانہ، مغل پورہ جیم خانہ، اپالو کرکٹ اکیڈمی، اپالو کرکٹ کلب، عزیز بھٹی ٹاؤن اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی شامل ہیں۔ ٹیم منیجر حسنین زیدی او ر سید عمران بحیثیت کوچ ٹیم کے ہمراہ ہونگے۔

error: Content is protected !!