ویمن کرکٹر بسمہ معروف کی نئی زندگی کی اننگز کا آغاز ہو گیا


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی ون ڈے کپتان بسمہ معروف انجینئر ابرار کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق سابق کپتان کی شادی لاہور میں ہوئی، گزشتہ شب ان کی رہائش گاہ پر مہندی کی تقریب ہوئی جس میں بسمعہ کی ساتھی کرکٹرز نے بھی خوب ہلہ گلہ کیاشادی پر پی سی بی حکام کو بھی مدعوکیا گیا ہے، بسمعہ کی شادی ابرار احمد سے طے پائی ہے۔

گزشتہ روز بسمہ معروف کی رسم حنا اور ڈھولکی روایتی انداز سے منائی گئی، جس میں ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ سابق کپتان ثناء میر، فاسٹ بولر کائنات امتیاز اور ڈیانا بیگ، آل راؤنڈر ایمن انور اور وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ایونٹ میں سب نے ہی شاندار ملبوسات زیب تن کیے اور ڈھولکی کو خوب انجوائے کیا۔اس موقع پر سب نے بسمہ معروف کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، جنہیں سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا گیا۔بسمعہ معروف 98 ایک روزہ اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں، وہ حال ہی میں ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئِے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں حصہ لینے کے بعد وطن پہنچی ہیں۔

error: Content is protected !!