اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم چوہدری نے اعتماد کا ووٹ لے لیا ہے۔ گذشتہ روز اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا غیر معمولی اجلاس ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، اجلاس میں اشفاق احمد راجہ، سیکرٹری/ فوکل پرسن ٹو پی ایف ایف الیکشن ریٹرننگ آفیسر ، حسنین علی اسسٹنٹ ایڈمن آفسیر، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان اور اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رمضان قصوری بطور ابزور شرکت کی، اجلاس میں 32 میں سے 24 ووٹ کا حق رکھنے والی کلبوں کے نمائندوں نے شرکت کی،ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب کے صدر رانا تنویر احمد نے اجلاس میں قرارداد کے ذریعے اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدرمحمد سلیم چوہدری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیاجس کو تمام ہائوس نے متفقہ طور پر شو آف ہینڈ کے ذریعے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، تمام ہائوس نے متفقہ طور پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری کو پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی کانگریس کے لئے اپنا نمائندہ نامزد بھی کیا، اجلاس میں اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے ایجنڈا پیش کیا، آخر پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا