بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل شروع ہوگا


ڈھاکہ (سپورٹس لنک رپورٹ) ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل جمعہ سے ڈھاکہ میں شروع ہو گا۔ میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ بنگال ٹائیگرز نے کالی آندھی کو پہلے ٹیسٹ میں 64 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی۔پہلے ٹیسٹ میں شاندار فتح کے بعد میزبان کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں اور اب وہ دوسرا ٹیسٹ جیت کر کالی آندھی کو سیریز میں وائٹ کرنے کیلئے پر جوش دکھائی دے رہے ہیں تاہم دوسری جانب شکست خوردہ ویسٹ انڈین ٹیم دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کی خواہاں ہے، اس لئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

error: Content is protected !!