لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)سکاٹ لینڈ کے فاسٹ بائولر جوش ڈیوے نے اپنی کائونٹی سمرسیٹ کے ساتھ مزید دو سال کا معاہدہ کرلیا ہے جس کے بعد اب وہ سمرسیٹ کی جانب سے 2020تک کھیلیں گے، اٹھائیس سالہ جوش ڈیوے نے گزشتہ سیزن میں سمرسیٹ کی جانب سے گیارہ میچوں میں 34وکٹیں حاصل کی تھیں جو ان کی اب تک کے کائونٹی کیریئر کی بہترین کارکردگی ہے، انہوں نے یورکشائر کائونٹی کے خلاف میچ میں پانچ وکٹیں لینے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا، جوش ڈیوے کے ساتھ نئے معاہدے کے بعد سمرسیٹ کائونٹی کے ڈائریکٹر کرکٹ اینڈی ہورے کا کہنا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ جوش مزید دو سال تک ہمارے لئے کھیلیں گے ان کی کارکردگی گزشتہ سیزن میں انتہائی شاندار رہی تھی اور امید ہے کہ وہ آئندہ سیزن میں اس سے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے، اینڈی کا مزید کہنا تھا کہ ان جیسے تجربہ کار فاسٹ بائولرز سے نئے آنے والے بائولرز کو بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔