بھونیشور (سپورٹس لنک رپورٹ)ہاکی ورلڈ کپ2018ء میں ارجنٹائن نے اسپین کو سنسنی خیز میچ میں تین کے مقابلے میں چارگول سے ہرا دیا ، آج کھیلے گئے ایک اور میچ میں نیوزی لینڈ نے فرانس کو دو۔ ایک سے شکست دے دی۔بھارت کے شہر بھونیشور میں جاری میگا ایونٹ کے دوسرے دن ارجنٹائن اور اسپین کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، ابتدائی دو کوارٹرز میں اسپین نے دو مرتبہ برتری حاصل کی جسے ناصرف ارجنٹائن نے برابر کر دیا بلکہ تیسرا گول کرکے اسکور تین ، تین کردیا۔میچ میں فیصلہ کن گول ارجنٹائن نے کھیل کے آخری کوارٹر میں کیا اور 3-4 سے فتح حاصل کرلی۔دن کےدوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے فرانس کو دو۔ ایک سے مات دی، نیوزی لینڈ نے کھیل کے پہلے اور آخری کوارٹر میں گول کرکے دو۔صفر کی برتری حاصل کی لیکن فرانس نے آخری لمحات میں گول بنا کر اسکور دو۔ایک کردیا اور میچ اسی اسکور پر ختم ہوا۔