سالانہ سپورٹس کیلنڈر، انٹر تحصیل کرکٹ میچ کا افتتاح عاصم رضا نے کیا


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت کھیلوں کے مقابلوں سے سپورٹس کو فروغ مل رہا ہے،نوجوان اپنے صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کررہے ہیں، مقابلوں میں کھلاڑی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں،کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کررہے ہیں،لاہور سمیت سرگودھا، پاکپتن،خانیوال، مظفر گڑھ ودیگر اضلاع میں انٹر تحصیل کھیلوں کے مقابلے منعقد ہورہے ہیں، جمعہ کے روز ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن عاصم رضا نے سپورٹس سٹیڈیم میں انٹر تحصیل کرکٹ میچ کا افتتاح کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عبداللہ نیازی بھی موجود تھے، تحصیل سرگودھا نے انٹر تحصیل کرکٹ میچ جیت لیا، شاہ پور تحصیل نے پہلے کھیلتے ہوئے 110رنز بنائے، سرگودھا کی ٹیم نے ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے کامیابی سمیٹ لی۔

ایل سی سی اے گرائونڈ میں انٹر تحصیل کرکٹ میچ کھیلا گیا ، تحصیل لاہور سٹی نے تحصیل لاہور کینٹ کو 64 رنز سے شکست دیدی، تحصیل لاہور سٹی نے مقررہ 30اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 215رنز بنائے، احسن نے 58،محمد ارسلان نے 51، عبدالوہاب نے 47 اور اسرار نے 28رنز بنائے، تحصیل لاہور کینٹ کے عثمان بٹ نے 14رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کیں، اس کے جواب میں تحصیل لاہور کینٹ مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر صرف 151رنز بناسکی، زوہیب طاہر نے 45، ذیشان غوری نے 33، جعفر بلال نے 24رنز بنائے، اذلان خان نے 26 رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کیں۔


پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں، پاکپتن میں انٹرتحصیل ریسلنگ مقابلے عارف والا نے پاکپتن کو شکست دیکر جیت لئے، عارف والانے 8میں سے 6مقابلے جیتے، مرزا سلمان عاطف(44 کلوگرام)،ارسلان خالد(48کلوگرام)، عبدالسلام(52کلوگرام)، محمد عامر(62کلوگرام)، واجد علی(68کلوگرام) اور احسان شہباز (75کلوگرام) کیٹیگری میں کامیاب رہے جبکہ پاکپتن کے احمد خالد اور مشتاق 41کلوگرام اور 57کلوگرام کیٹیگری میں کامیابی حاصل کرسکے

خانیوال سٹیڈیم میں ہونے والے انٹرتحصیل اتھلیٹکس مقابلے میاں چنوں نے جیت لئے، ان مقابلوں میں چار ٹیموں کے 48کھلاڑی نے حصہ لیا، میاں چنوں کے اتھلیٹس نے ایک سو ، دوسو، چار سو ، آٹھ سو میٹر، 4×100ریلے ریس اور ڈسکس تھرو میں کامیابی حاصل کی، لانگ جمپ ،شاٹ پٹ اور سو میٹر ہرڈل ریس خانیوال نے جیتی، تحصیل حافظ آباد کی گرلز نے پنڈی بھٹیاں کو ہرا کر ہینڈ بال کا ٹائیٹل جیت لیا

bty

مریم ظفر، منیبہ تیماز، سویرا، فاطمہ، کنزالامان، کرن، شگفتہ، رداء اور مسکان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، نارووال کی گرلز نے انٹر تحصیل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جیت لیا، فائنل میں نارووال نے ظفر کو شکست دی، مقابلوں میں نارووال، ظفر وال اور شکر گڑھ کی ٹیموں نے حصہ لیا، مظفر گڑھ نے انٹر تحصیل بوائز والی بال ایونٹ جیت لیا، فائنل میں علی پور کی ٹیم ہار گئی۔

error: Content is protected !!