عمراکمل نے 41 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پنجابی لیجنڈز کوشکست سے بچالیا

شارجہ (عبدالرحمان رضا) ٹی 10 لیگ سیزن 2 کے اہم میچ میں پنجابی لیجنڈز نے پختون کے خلاف 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلیدبئی (رپورٹ عبدالرحمان رضا)عمراکمل کے 21 گیندوں پر شاندار 41 رنز پنجابی لیجنڈز کو پختون کے خلاف شکست سے بچاگئے ان کے اسکور میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے پنجابی لیجنڈز نے یہ اہم میچ 5 وکٹوں سے جیتا جبکہ میچ کی 7 بالز باقی تھیں ٹی 10 لیگ سیزن 2 کا یہ 21 واں میچ تھا جو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعرات کی شب ہوا۔ میچ کے دوران عمراکمل وکٹ کے ایک جانب ڈٹے رہے جبکہ دوسری جانب سے وکٹیں گرتی رہیں عمراکمل کی بیٹنگ پنجابی لیجنڈز کے کام آئی اور اس نے مقابلہ جیت پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل کرلی پنجابی لیجنڈز کے پوائنٹس کی تعداد 6 ہے جو اس نے 6 میچ کھیل کر حاصل کئے ہیں۔ سہیل خان اور لائم ڈاسن نے دو دو وکٹیں حاصل کرکے پنجابی لیجنڈز کی فتح کو روکنے کی اور ایک مرحلے پر وہ کامیاب بھی نظر آئے لیکن اسے میں عمر اکمل مردبحران ثابت ہوئے جنہوں نے بھرپور اننگز کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ اس سے قبل کولنگ انگرام اور آندرے فلیچر نے اچھی اننگز کھیلی مگر پنجابی لیجنڈز کی شاندار بالنگ کی وجہ سے ان کی باؤنڈریز کو بریک لگ گئے اور ٹیم ایک بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی۔ میچ کے بہترین کھلاڑی کا انعام پانے والے حسن خان 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھاکر بڑا اسکور کرکے میچ جیتنے کا پختون کا خواب چکناچور کردیا۔

error: Content is protected !!