ائرلینڈ اور افغانستان کی کرکٹ ٹیمیں آئندہ سال مکمل سیریز کھیلیں گی


دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)آئرلینڈ اور افغانستان کی کرکٹ ٹیمیں آئندہ تین ٹونٹی، پانچ ونڈے اور ایک ٹیسٹ میچ پر مشتمل سیریز بھارت میں کھیلیں گی، اس بات کا اعلان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ روز اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے، یہ پہلا موقع ہوگا کہ آئرش کرکٹ ٹیم اپنے ملک سے باہر کوئی ٹیسٹ میچ کھیلے گی اور یہ اس کا دوسرا ٹیسٹ میچ ہوگا اس سے قبل آئرش ٹیم پاکستان کیخلاف ہوم گرائونڈ پر پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا جس میں اسے پانچ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ افغانستان کی ٹیم نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ بھارت کیخلاف بنگلور میں کھیلا تھا جس میں اسے ایک اننگز اور 262رنز سے بڑی شکست ہوئی تھی،ائرلینڈ اور افغانستان کے درمیان سیریز کے تمام میچ راجیو گاندھی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائینگے۔

error: Content is protected !!