پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کے لئے ورٹر لیسٹ جاری

اسلام آباد ( سپورٹس لنک رپورٹ ) الیکشن ریٹرننگ آفیسر اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ممبر محمد شعیب شاہین نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کے لئے ورٹر لیسٹ جاری کردی ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی کانگریس 23 ارکان پر مشتمل ہے جن میں پنجاب سے محمد نوید حیدر خان، ملک محمد عامر ڈوگر اور فقیر محمد، سندھ سے سید خادم علی شاہ، سلیم شیخ اور انور قریشی، خیبر پختونخوا سے سید ظاہر علی شاہ، محمد نعمان اور محمد سلیم، بلوچستان سے حاجی سعید احمد، ایاز ظہور اور میر محمد جان مری، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن سے چوہدری محمد سلیم، پاکستان واپڈا سے لیفٹیننٹ کرنل(ر) راجہ آصف مہدی، پاکستان ریلوے سے نور الدین داور، پی آئی اے سے سید بشارت

علی، پاکستان پولیس سے وسیم احمد خان، ہائر ایجوکیشن کمیشن سے محمد فیصل بٹ، پاکستان آرمی سے میجر سید غیور علی ہمدانی، گروپ کیپٹن ناشر خان، پاکستان نیوی سے کیپٹن ناصر محمود، پاکستان ریفری ایسوسی ایشن سے قاضی آصف اور قومی ویمن چیمپیئن پاکستان آرمی سے مس نیشا اشرف شامل ہیں، محمد شعیب شاہین نے بتایا ہے کہ الیکشن کےلئے نامزدگی فارم کل پیر کو جاری کئے جائیں گے اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات 12 دسمبر کو سپریم کورٹ بلڈنگ، اسلام آباد میں ہونگے،

error: Content is protected !!