آسڑیلوی بلے باز میٹ رینشا کی ڈومیسٹک کرکٹ میں ریکارڈ ساز اننگز


کوئنزلینڈ(سپورٹس لنک رپورٹ) آسٹریلوی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین میٹ رینشا نے بھارت کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کیلئے اعلان کردہ سکواڈ سے نظر انداز کئے جانے پر گریڈ کرکٹ میں ریکارڈ ساز ٹرپل سنچری بنا کر ٹیم کی سلیکشن پر سوالیہ نشان ثبت کر دیا، انہوں نے گریڈ کرکٹ میں ٹومبل کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے وائنم کلب کے خلاف میچ میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب درگت بنائی اور شاندار ٹرپل سنچری سکور کی، انہوں نے 273 گیندوں پر 12 چھکوں اور 38 چوکوں کی مدد سے 345 رنز کی اننگز کھیل کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔انہوں نے سابق کوئنز لینڈ کے بلے باز ویڈ ٹائونسینڈ کا گریڈ کرکٹ میں انفرادی سکور پر بڑی اننگز کھیلنے کا 9 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا، ویڈ نے 2009-10ء میں 311 رنز کی اننگز کھیل کر ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا۔

error: Content is protected !!