پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ووٹرز کا اجلاس کل طلب

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے الیکشن ریٹرننگ آفیسر اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ممبر محمد شعیب شاہین نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ووٹرز( کانگریس ممبران ) کا اجلاس کل منگل4 دسمبر کو دوپہر ڈھائی بجے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان، سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔اجلاس میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کے حوالے سے بریفنگ دی جائیگی۔ واضح رہے کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات 12 دسمبر کو سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں ہونگے۔

error: Content is protected !!