پاکستان میں پہلی بارمختلف کیمپوں میں مقیم افغانیوں کیلئے کرکٹ لیگ کا اعلان


پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مختلف کیمپوں میں مقیم افغانیوں کیلئے کرکٹ لیگ شروع کی جارہی ہے جوکہ پانچ دسمبرسے دس دسمبر تک پشاورسمیت صوبے کے دیگراضلاع میں بیک وقت کھیلی جائے گی افتتاحی میچ پانچ دسمبر ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاورمیں کھیلاجائے گاان خیالات کااظہارافغان کمشنر ، عباس خان نے میڈ یا سنٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں کیااس موقع پر ڈائریکٹرجنرل افغان کمشنریٹ وقارمعروف ۔ایونٹ آرگنائزر احسان اللہ،بھی موجود تھے عباس خان نے بتایاکہ افْغان مہاجرین کرکٹ لیگ پانچ دسمبر سے دس دسمبر تک کھیلی جائیگیجس میں افغان کرکٹ ٹیمیں حصہ لینگی ، افتتاحی تقریب ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل عاطف ہونگے جس میں پشاور ، ہری پورر، مردان ، کوہاٹ ، پشاور ، ہنگو، چارسدہ اور نوشہرہ کے کیمپوں کے افغان کرکٹر حصہ لینگے ،ایونٹ کے لیے یو این ایچ سی آر نے فنڈرسپانسرکئے ہیں اورتمام ترسہولیات کی جارہی ہیں چار ٹیموں کو کرکٹ کٹس بھی دینگے ، افغان کمشنرنے بتایاکہ، صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ افغانوں کیلئے کرکٹ لیگ کے مقابلوں کے بعد پینٹنگ اور مضمون سازی کے مقابلے کرائینگے ، اس وقت،صوبے کے تریالیس کیمپوں میں 105سکولوں کو یو این ایچ سی آر فنڈنگ کررہی ہے ، پینتیس ہزار افغانی ان سکولوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں صوبے میں تین لاکھ نوے ہزار افغانی پی او آر کے حامل کیمپوں میں مقیم ہیں ، افغان کمشنر عباس خان نے کہاکہ ، کھیل امن کے فروغ میں اہم کردارادا کرتے ہیں ،افغانیوں کے بارے میں غلط تاثر دور کرنا چاہتے ہیں کیمپوں میں ستر فیصد نوجوان افغان ہیں جن کومثبت سرگرمیوں کی جانب کرانے ہماراصل مقصود ہے اس وقت جو افغان کرکٹ ٹیم ورلڈ میں اپنانام کماچکی ہے اس کے زیادہ ترکھلاڑی ہمارے ہی کیمپوں میں رہے ہیں اورمزیدافغان کرکٹرز کوسامنے لانے کے لیے ہم مزید کاوشیں کررہے ہیں جلد ہی دیگرکھیلوں کے مقابلے بھی کرائے جائیں گے۔

error: Content is protected !!