کے سی سی اے زونIII’اے‘ ڈویثرن لیگ‘ شمیل سی سی کی 7وکٹوں سے کامیابی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) شمیل سی سی نے آسان مقابلے کے بعد حسنین سی سی کو 7وکٹوں سے شکست دے کر کے سی سی اے زونIII’اے‘ ڈویثرن لیگ میں شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کی۔ رانا آدرش نے فتح گر نصف سنچری اسکور کی ۔ ذیشان جمیل نے 36رنز بنائے۔ ناکام سائیڈ کے حمزہ عزیز کی نصف سنچری رائیگاں گئی۔نیوی مجید گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں حسنین سی سی نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 36.5اوورز میں 145رنز بنا کر پویلین سدھار گئی۔ حمزہ عزیز نے 6چوکوں کی مدد سے 60رنز اسکور کئے۔اسامہ حسین نے 20رنز اور فیصل ملک نے 15رنز میں ایک ایک بار گیند کو باؤنڈری لائن کراس کرائی۔گل زمان نے 9رنز پر 2وکٹیں حاصل کیں۔ظفر علی ، علی مہر، محمد الیاس ، ذیشان جمیل ، رانا آدرش اور اسد خان نے ایک ایک وکٹ باہم تقسیم کی۔شمیل سی سی نے جوابی اننگز میں مطلوبہ ہدف 20.2اوورز میں 3وکٹوں پرحاصل کرکے 7وکٹوں سے فتح کو یقینی بنایا۔ رانا آدرش نے 5چھکوں اور5ہی چوکوں کی مدد سے 66رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ ذیشن جمیل کے 36رنز میں 6چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔علی مہر کے 18رنز میں ایک چوکا شامل تھا۔راشد اسلم نے 34رنز پ 2اور فیصل ملک کو ایک وکٹ 30رنز کے عوض ملی۔ایمپائرز اختر قریشی اور جمیل احمد جبکہ خیام مصطفی تھے۔

error: Content is protected !!