یونس خان کے ہاتھوں زلمی مدرسہ لیگ کا شاندار افتتاح

کوئٹہ (سپورٹس لنک رپورٹ)کوئٹہ پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام زلمی مدرسہ لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز کوئٹہ میں ہو گیا سابق کپتان یونس خان نے ایونٹ کا افتتاح کیا. پہلے روز کھیلے گئے میچز میں ال اخلاص نے راحت فیلکنز کو چھ وکٹوں، المعارف لائنز نے الواحدہ اسٹالینز کو چھ وکٹوں اور ال اخلاص یونائیٹڈ نے الاحسان ٹائیگرز کو سات وکٹوں سے شکست دی۔ خیبرپختونخواہ میں زلمی مدرسہ لیگ کے پہلے ایڈیشن کے کامیاب انعقاد کے بعد اب لیگ کا دوسرا ایڈیشن کوئٹہ میں شروع ہو گیا ہے ۔خیبرپختونخوا کے بعد زلمی فاؤنڈیشن اور پشاور زلمی نے بلوچستان میں بھی کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرنا شروع کر دیا ہے۔

افتخار کرکٹ اسٹیڈیم کوئٹہ میں سابق کپتان یونس خان نے زلمی مدرسہ لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا یونس خان اس موقع پر کھلاڑیوں میں گھل مل گئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی مدارس کے طلبہ بھی یونس خان کو اپنے قریب دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور کرکٹ سے متعلق سوالات کیے زلمی مدرسہ لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں 9 ٹیمیں شریک ہیں اور فائنل 7 دسمبر کو کھیلا جائے گا اپنے پیغام میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی مدرسہ لیگ صرف ایک کرکٹ نہیں بلکہ ایک مقصد ہے جس کے تحت مدارس کے طلباء کو مین سٹریم میں لانے اور انہیں کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے دیگر شہروں اور صوبوں میں بھی لیگ کا انعقاد کیا جائے گا


پہلے روز کھیلے گئے میچز میں ال اخلاص نے راحت فیلکنز کو چھ وکٹوں، المعارف لائنز نے الواحدہ اسٹالینز کو چھ وکٹوں اور ال اخلاص یونائیٹڈ نے الاحسان ٹائیگرز کو سات وکٹوں سے شکست دیکر قیمتی پوائنٹس حاصل کئے،

error: Content is protected !!