جنوبی افریقہ کیخلاف 3ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے 16رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) جنوبی افریقا کے خلاف 3ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے 16رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں محمد عامر ،محمد رضوان اورشان مسعودکی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہسعد علی،ا میر حمزہ اور بلال آصف کو ڈراپ کر دیا گیا ہے،حیران کن طور پر انجرڈ فخر زمان اور محمد عباس کو بھی ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے۔ جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26دسمبر سے کھیلا جائے گا،قومی ٹیم 13دسمبر کو جنوبی افریقہ روانہ ہو گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقا کے خلاف 3ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے 16رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے،پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26دسمبر، دوسرا 3جنوری اور تیسرا 11جنوری سے شروع ہو گا۔ پاکستان ٹیم رواں ماہ جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی جہاں 3ٹیسٹ اور 5ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔26دسمبر سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا جس کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جب کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔سلیکٹرز نے محمد عامر پر بھی اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اسکواڈ میں شامل کیا، اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے انہیں ڈراپ کردیا گیا تھا۔جنوبی افریقا کے خلاف اسکواڈ میں فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، بابراعظم، اظہر علی، حارث سہیل، اسد شفیق، یاسر شاہ ، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔محمد حفیظ، سعد علی،ا میر حمزہ اور بلال آصف باہر ہوگئے ہیں۔قومی ٹیم دورہ جنوبی افریقا کے دوران ایک تین روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔ 26دسمبر کو جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ کھیلا جائے گا۔ منتخب کرکٹرز کی روانگی 13دسمبر کو طے ہے۔

error: Content is protected !!