بھارت کرکٹ کے بعد سکواش کا کھیل بھی فکسنگ سے داغدار کرنے لگا


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) بھارت کرکٹ کے بعد سکواش کا کھیل بھی فکسنگ سے داغ دار کرنے لگا ، قومی سکواش پلیئر فرحان محبوب نے انکشا ف کیا ہے کہ بھارتی آفیشلز نے انہیں میچ فکسرز بن کر مقابلہ چھوڑنے کے بدلے تگڑی رقم کی پیش کش کی تھی۔ایک نجی ٹیلی ویڑن سے گفتگو کرتے ہوئے30سالہ فرحان محبوب کا کہنا تھا کہ 2014ء-04 کے ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ کے دوران بھارتی آفیشلز نے انہیں میچ فکسرز بن کر دو کروڑروپے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ میچ نہ کھیلیں تو اس رقم کے مالک بن سکتے ہیں تاہم انہوں نے یہ پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا اور فوری طور پرکوچز اور منیجر کو اس بارے میں آگا ہ کیا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ان بھارتی آفیشلز کو بتا دیا کہ ایک یا د وکروڑ تو کیا میں ایک ارب روپے کے لیے بھی اپنے ملک کو نہیں بیچ سکتا ہوں۔یاد رہے کہ پاکستان نے ہانگ کانگ میں ہونے والے مذکورہ ایونٹ کے فائنل میں ملائیشیاکو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا،بھارت نے اس ایونٹ میں تیسری اور کویت نے چوتھی پوزیشن اپنے نام کی تھی۔

error: Content is protected !!