قومی ٹی ٹونٹی کپ شروع،اسلام آباد پہلے میچ میں ہار گیا،لاہور کی فتح

ملتان(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ٹونٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے روز دو میچوں کےفیصلے ،سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد کو راولپنڈی کے ہاتھوں6 رنز سے شکست ، لاہور وائٹ نے چھ وکٹوں سے فتح اپنے نام کی تفصیل کے مطابق قومی ٹونٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ گزشتہ روز ملتان میں شروع ہوگیا جو25دسمبرتک جاری رہے گا پہلے روز افتتاحی میچ میں روالپنڈی ریجن نے اسلام آباد ریجن کو 6 رنز سے شکست دیدی۔

ملتان کرکٹ سٹیڈ یم میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈی ریجن نے 4 وکٹوں پر 154 رنزبنائے۔سمیع اسلم 56 ،حیدر علی 28،ناصر نواز 23، عمر امین 18 ،حماد اعظم 22 اور سہیل تنویر 2 رنزبناکر ناقابل شکست رہے۔عماد وسیم ،جنید خان ،عمر گل اور سہیل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اسلام آباد ریجن کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 148 رنزبناسکی۔سہیل خان 39،عماد وسیم 33، فیضان خان 32 اور روحیل نذیر نے 21 رنزکی اننگز کھیلی۔سمیع اسلم مین آف دی میچ قرارپائے۔

دوسرے میچ میں لاہور وائٹ نے لاہور بلیوز کو6 وکٹوں سے شکست دیدی۔لاہور بلیوز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 139 رنز بنائے۔رضوان حسین نے 55 ،نعمان انور نے 23 ،عدنان اکمل نے 21 رنزبنائے۔عماد بٹ نے 3 اور بلال آصف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور ریجن وائٹ نے ہدف 4 وکٹوں پر مکمل کرلیا۔سلمان بٹ نے 47 ،ذیشان اشرف نے 26 ،سیف بدر نے 25 رنز بنائے جبکہ وہاب ریاض 17رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔احسان عادل نے 2 عرفان اور رضا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ۔

مین آف دی میچ سلمان بٹ قرار پائے۔قومی ٹی ٹونٹی کپ میں آج ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں دو میچز کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ فاٹا ریجن اورپشاور ریجن کے مابین 11 بجے جبکہ دوسرا میچ کراچی وائٹ اور ملتان ریجن کے مابین 3 بجے سہ پہر کھیلاجائیگا۔

error: Content is protected !!