انٹرنیشنل سالیڈیریٹی ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ،طلحہٰ طالب نے طلائی تمغہ جیت لیا


قاہرہ (سپورٹس لنک رپورٹ) قاہرہ میں جاری انٹرنیشنل سالیڈیریٹی ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہٰ طالب نے گولڈ میڈل جیت لیا۔طلحہٰ طالب نی67 کلو کیاسنیچ میں گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے کٴْل 3 میڈل جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔67کلو گرام کلاس میں مصر نے پہلی، پاکستان نے دوسری اور سعودی عرب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔طلحہٰ طالب نے 21ویں کامن ویلتھ گیمز میں ویٹ لفٹنگ اسنیچ ایونٹ میں 132 کلوگرام ویٹ اٹھا کر ناصرف نیا ریکارڈ قائم کیا ہے بلکہ اس ایونٹ میں پاکستان کیلئے برونز میڈل بھی حاصل کر چکے ہیں۔

error: Content is protected !!