تعلیمی اداروں میں سپورٹس کی بحالی کیلئے ڈی جی سپورٹس پنجاب کی زیرصدارت اہم اجلاس


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی صدارت میں بدھ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میںتعلیمی اداروں میں سپورٹس کی بحالی اور طلبہ کو سپورٹس کی جانب لانے کے لئے امور کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں محکمہ تعلیم کے افسران ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشنل ریفارمز سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ عبدالرحمن شاہ ،ڈپٹی سیکرٹری( سپیشل انیشیٹو)ڈاکٹر حمادسرور نقوی سمیت ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز احمد کمال مان ، ڈائریکٹر خصوصی ٹاسک یوتھ افیئراینڈ سپورٹس محمد انیس شیخ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن پرویز اختر اور ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد نظامی و دیگر بھی موجود تھے، اجلاس میں متعلقہ افسران نے اس حوالے سے بریفنگ دی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا کہ سپورٹس کی ترقی کے لئے بہترین نرسریاں تعلیمی ادارے ہیں، طلبہ کو شروع سے ہی سپورٹس کی طرف لانا ہوگا جس کے لئے اہم اقدامات کررہے ہیں، اس بات پر بھی غور کیا جارہا ہے کہ ہر طالب علم کے لئے کم از کم ایک کھیل میں حصہ لینا لازمی قرار دیا جائے جس سے طلبہ میں سپورٹس کی اہمیت اجاگر ہوگی اور نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا، ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں گرائونڈز اور دیگر سہولتوں کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ دی جائے کہ کون کون سے تعلیمی اداروں میں سپورٹس ایونٹس کرانے کی سہولتیں میسر ہیں، انہوں نے کہا کہ طلبہ کو سپورٹس کی جانب راغب کرنے کے لئے ایک مکمل نظام وضع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ طلبہ وطالبات دلچسپی اور لگن کے ساتھ سپورٹس کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔

error: Content is protected !!