عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ ،انگلینڈ اور آسڑیلیا سیمی فائنل میں داخل


بھوبھنیشور (سپورٹس لنک رپورٹ)مینز ہاکی ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔بھارت کے شہر بھوبھنیشور میں کھیلے جا رہے 14ویں عالمی کپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں انگلش ٹیم نے ارجنٹائن کو 2-3سے شکست دی۔ارجنٹائن اور انگلینڈ کے مابین دلچسپ مقابلہ رہا، ارجنٹائن نے برتری حاصل کی لیکن پہلے مرحلے کے آخری لمحات تک انگلینڈ کی ٹیم نے برابر کردیا۔دوسرے مرحلے میں انگلشن ٹیم برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔انگلینڈ کی جانب سے کھیل کے آخری 11 منٹ میں گول کیا گیا جو جیت کا باعث بنا اور انگلش ٹیم نے 2-3 سے کامیابی کا تاج اپنے نام کیا۔دوسرے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کی جانب سے 3 گول کیے گئے جبکہ فرانس ایک بھی گول نہیں کر سکا۔

آسٹریلیا کے گول جیریمی ہیورڈ، بلیک گووورز اور ایرن زیلسکی نے اسکور کیے۔خیال رہے کہ ہاکی ورلڈ کپ کے کراس اوور راؤنڈ میں بیلجیئم نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-5 سے شکست دے کر عالمی کپ سے باہر کردیا تھا۔پاکستان کا مقابلہ بیلجیئم کی مضبوط ٹیم سے تھا جس میں یورپیئن ٹیم نے پاکستان کو چاروں شانے چت کردیا۔میچ کے 10ویں منٹ میں بیلججیئم کو پینالٹی کارنر ملا جس پر الیگزینڈر ہینڈرکس نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جسے 13ویں منٹ میں تھامس بریلس نے فیلڈ گول کر کے دگنا کردیا تھا۔

error: Content is protected !!