خواتین پارلیمنٹرینز اور ویمن میڈیا ٹیم کے درمیان کرکٹ میچ،فہمیدہ مرزا نے بھی جوہر دکھائے


اسلام آبا(سپورٹس رپورٹر) خواتین پارلیمینٹیرینز اور میڈیا واریئرز کی ٹیموں کے درمیان اسلام آباد میں کرکٹ میچ کھیلا گیا جس میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بھی شرکت کی۔ ہفتہ کو اسلام آباد کلب میں ہونیو الے میچ میں خواتین پارلیمنٹیرینز الیون نے سخت مقابلے کے بعد میڈیا واریئرز کی ٹیم کو شکست دے دی۔میڈیا واریئرزنے پہلے کھیلتے ہوئےمقررہ 10 اوورز میں 43رنز بنائے جواب میں پارلیمنٹیرینز الیون کی ٹیم نے مقررہ ہدف 9اوورز میں پورا کرلیا۔وزیربین الصوبائی رابطہ فہمیدہ نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور آٹھ رنز بنائے کپتان پارلیمانی ٹیم سیکرٹری آئی پی سی صائمہ ندیم نے 6رنر بنائے,میڈیا واریئرز کی جانب سےکپتان روزینہ نے پانچ جبکہ صبا نے6,رنر بنائے۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ ہماری خواتین ہر شعبے میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں،کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو صحت مند معاشرہ پروان چڑھے گا۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ہمارے سکولوں کی بچیوں کو آگے آنا چاہیے اور مختلف کھیلوں و دیگر غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے، پاکستان سپورٹس بورڈ اور ہماری وزارت کی طرف سے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ہم مشکل دور سے گزر رہے ہیں، بہت جلد مسائل سے چھٹکارہ حاصل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر مثبت کلچر پیدا کرنا اور منفی رویوں کا خاتمہ کرنا ہوگا تاکہ ملک ترقی کر سکے۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ہمارے کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو صحت مند معاشرہ پروان چڑھے گا، وزیراعظم کا وژن بھی یہی ہے کہ معاشرے میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ ملے،میں سب سے اپیل کرتی ہوں کہ آؤ مل کر کھیلوں کے میدانوں کو آباد کریں،ان سرگرمیوں میں بچے، بچیاں اور معذور افراد خصوصی طور پر حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے میچز ہم مستقبل میں بھی منعقد کراتے رہیں گے۔

error: Content is protected !!