سڈنی انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 6جنوری 2019سے شروع ہوگا

سڈنی (سپورٹس لنک رپورٹ) سڈنی انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آئندہ برس 6 جنوری کو آسٹریلیا کے مشہور شہر سڈنی میں شروع ہوگا۔ ایونٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور ٹینس سٹار ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق سڈنی انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ٹینس کی تاریخ کا 126 واں ایڈیشن ہے۔ ایونٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز ایونٹ میں روس کے ڈینئل میڈویڈو ٹائٹل کا دفاع کرینگے جبکہ ویمنز سنگلز ایونٹ میں جرمنی کی انجلیق کربر اپنے اعزاز کا دفاع کرینگی۔ ٹورنامنٹ 7 دن جاری رہنے کے بعد 12 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔

error: Content is protected !!