قائد اعظم کپ ٹین پین بائولنگ چیمپئن شپ کا شیڈول جاری


راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام اور لیثرر سٹی بائولنگ کلب جناح پارک کے تعاون سے قائداعظم کپ ٹین پین بائولنگ چیمپئن شپ 2018ء کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔سیکرٹری جنرل پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن اعجاز الرحمان کے مطابق چیمپئن شپ 25 دسمبر کو لیثرر سٹی بائولنگ کلب جناح پارک، راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔ایونٹ میں دو کیٹیگری کے مقابلے ہوں گے جس میں ماسٹر سنگلز مینز اور ویمنز سنگلز اوپن شامل ہیں۔ اعجاز الرحمان کا کہنا ہے کہ قائداعظم کپ ٹین پین بائولنگ چیمپئن شپ کا انعقاد پہلی بار ہو رہا ہے جس کا مقصد قائداعظم ڈے کو پرجوش طریقے سے منانا اور نوجوان کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔

error: Content is protected !!