روزانہ کی محفوظ شدہ تحاریر : 17 دسمبر, 2018

والدین بچوں کو گرائونڈز میں بھیجنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ، ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں جس کے لئے سپورٹس اہمیت کی حامل ہے، والدین بچوںکو گرائونڈز میں بھیجنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور تعلیم کے ساتھ ان کے دیگر معمولات زندگی میں سپورٹس کو بھی شامل کریں، پنجاب حکومت نے قصور ...

مزید پڑھیں »

15ویں خاور شاہ نیشنل ویمن بیس بال چیمپئن شپ 26دسمبر سے شروع ہو گی

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیراہتما م پندرہویں خاور شاہ نیشنل ویمن بیس بال چیمپئن شپ دسمبر 26سے 29تک عاشق حسین بیس بال سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ اس سلسلے میں اسلام آباد کی ٹیم کا کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکرٹری جنرل شیخ مظہر کے مطابق پندرہویں نیشنل ویمن بیس ...

مزید پڑھیں »

آسٹریلیا کی دوسرے ٹیسٹ پر گرفت مضبوط، بھارت پر شکست کے سیاہ بادل منڈلانے لگے

پرتھ (سپورٹس لنک رپورٹ) آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، آسٹریلیاکی میچ پر گرفت مضبوط ہے جبکہ بھارت پر شکست کے سیاہ بادل منڈلانے لگے ہیں، آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں 243 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اس نے بھارت کو فتح کیلئے مجموعی طور ...

مزید پڑھیں »

نصیر الدین شاہ نے ویرارت کوہلی کو کیا کہہ دیا۔۔۔۔؟

نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کپتان ویرات کوہلی جہاں اپنی عمدہ بیٹنگ کے لئے کرکٹ کی دنیا میں نہایت مقبول ہیں، وہیں اپنے مزاج کے حوالے سے تنازعات کا شکار رہتے ہیں۔زیادہ دور نہیں کچھ عرصہ پہلے ایک پروموشنل ویڈیو میں ویرات کوہلی اپنے ایک مداح کے ان ریمارکس کہ ’’وہ موجودہ بھارتی کھلاڑیوں سے زیادہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ...

مزید پڑھیں »

پرتھ ٹیسٹ،آسڑیلوی اور بھارتی کپتان کی میدان میں تلخ کلامی،ویڈیو رپورٹ دیکھیں

پرتھ ٹیسٹ(سپورٹس لنک رپورٹ)پرتھ ٹیسٹ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور آسٹریلوی قائد ٹم پین میں گرما گرمی ہوگئی اور دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔پرتھ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور آسٹریلین قائد ٹم پین کے درمیان گرما گرمی اس وقت ہوئی جب وکٹ پر موجود ٹم پین نے کوہلی پر جملے کسے ...

مزید پڑھیں »

دسواں آل خیبر پختونخواموئے تھائی ٹورنامنٹ اختتام پذیر

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ )صوبائی موئے تھائی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور میں منعقدہ دسویں آل خیبر پختونخواموئے تھائی ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا، ایونٹ میں صوبے بھر سے مختلف کلبوں کے کھلاڑیوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کرکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،مقابلوں میں سرفراز سنٹر پشاور نے35پوائنٹس کیساتھ پہلی اور مندنی چاسدہ نے 32پوائنٹس لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔اختتامی تقریب ...

مزید پڑھیں »

فری سٹائل سکینگ کے عالمی مقابلے ،کینیڈین مرد و خواتین کامیاب

بیجنگ(سپورٹس لنک رپورٹ) چین کے یخ بستہ پہاڑی ٹریک پر فری سٹائل سکیئنگ کے عالمی مقابلے ہوئے، فُل ٹھنڈا موسم بھی مرد و خواتین کھلاڑیوں کا جذبہ ٹھنڈا نہ کر سکا، کینیڈین مرد اور امریکی خاتون نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔تھائیو کے پہاڑی سلسلے میں فری سٹائل اسکیئنگ کا عالمی کپ میں دنیا بھر کے ایتھلیٹس اِن ایکشن ہوئے، مردوں ...

مزید پڑھیں »

سپر مڈل ویٹ باکسنگ مقابلہ کینیلو الویرز نے جیت لیا

نیویارک(سپورٹس لنک رپورٹ) جوشیلے بھڑکیلے کھیل باکسنگ میں سپر مڈل ویٹ کا تگڑا مقابلہ کینیلو الویرز نے جیت لیا، روکی فیلڈنگ کو تیسرے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ شکست کھانا پڑی۔میڈیسن اسکوائر گارڈن نیویارک کا باکسنگ رنگ میں ڈبلیو بی اے سپر مڈل ویٹ کے لیے روکی فیلڈنگ اور کینیلو الویرز مدمقابل آئے۔ جوشیلے بھڑکیلے کھیل باکسنگ میں الویرز نے ...

مزید پڑھیں »

ایشین فٹبال کپ،10سال بعد ویتنام کا ٹائٹل پر قبضہ

دینہ(سپورٹس لنک رپورٹ) ویتنام نے ملائیشیا کو ہرا کر دس سال بعد ایشین فٹبال کپ کا ٹائٹل جیت لیا، کھلاڑیوں نے بڑی جیت کی بڑی خوشی منائی جس کی جھلک کانفرنس روم میں بھی نظر آئی۔دینہ نیشنل فٹبال سٹیڈیم ویتنام میں اے ایف ایف کا ٹائٹل مقابلہ، دو دو کے ویتنام اور ملائیشیا کے درمیان برابر میچ کا سیکنڈ لیگ ...

مزید پڑھیں »

برٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ، قومی ٹیم کل برطانیہ روانہ ہو گی

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ ) قومی ٹیم برٹش جونیئر سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کل منگل کو برطانیہ روانہ ہوگی۔پاکستان سکوائش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر عامر اقبال نے بتایا کہ برٹش جونیئر سکوائش چیمپئن شپ 2 سے 6 جنوری 2019ء تک برطانیہ کے شہر برمنگھم میں کھیلی جائے گی جس میں عباس زیب انڈر 19-، حارث قاسم، فرحان ...

مزید پڑھیں »
error: Content is protected !!