سپر مڈل ویٹ باکسنگ مقابلہ کینیلو الویرز نے جیت لیا


نیویارک(سپورٹس لنک رپورٹ) جوشیلے بھڑکیلے کھیل باکسنگ میں سپر مڈل ویٹ کا تگڑا مقابلہ کینیلو الویرز نے جیت لیا، روکی فیلڈنگ کو تیسرے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ شکست کھانا پڑی۔میڈیسن اسکوائر گارڈن نیویارک کا باکسنگ رنگ میں ڈبلیو بی اے سپر مڈل ویٹ کے لیے روکی فیلڈنگ اور کینیلو الویرز مدمقابل آئے۔ جوشیلے بھڑکیلے کھیل باکسنگ میں الویرز نے فائٹ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔انہوں نے پہلے ہی راؤنڈ میں حریف پر برتری کی دھاک بٹھاتے ہوئے بائیں ہاتھ سے مکوں کی بارش کر دی۔ باڈی پر شدید اٹیک سے روکی فیلڈنگ دوسرے راؤنڈ میں بھی گرتے گرتے بچے۔بارہ میں سے تیسرا راؤنڈ گویا فیصلہ کن ثابت ہوا، بپھرے الوریز نے تابڑ توڑ حملے کیے۔ باکسنگ لورز سے کھچا کھچ بھرے ارینا میں خوب ہلہ گلہ ہوا، شوروغل اور داد کی آوازوں نے فائٹرز کو پرجوش کیے رکھا۔

https://youtu.be/PML33Pmk6Ao?t=183

error: Content is protected !!