والدین بچوں کو گرائونڈز میں بھیجنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ، ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں جس کے لئے سپورٹس اہمیت کی حامل ہے، والدین بچوںکو گرائونڈز میں بھیجنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور تعلیم کے ساتھ ان کے دیگر معمولات زندگی میں سپورٹس کو بھی شامل کریں، پنجاب حکومت نے قصور میں سپورٹس کا جدید انفراسٹرکچر بنایاہے، قصور سپورٹس کمپلیکس میں جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قصور سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس بورڈ پنجاب اور قصور ویٹرن کرکٹ میچ کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سپورٹس بورڈ پنجاب کرکٹ ٹیم میں ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا

اس موقع پر ڈائریکٹر خصوصی ٹاسک محمد انیس شیخ ، ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو ، ڈی ایس او قصور فیصل امیر و دیگر بھی موجو تھے،ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے اسسٹنٹ آفیسر فزیکل ایجوکیشن شکیلہ بلوچ کو انٹر تحصیل اتھلیٹکس ٹرافی دی،ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے مزید کہا کہ ویٹرن کھلاڑی نوجوانوں کی رہنمائی کریں اور ان کو سپورٹس کے اہمیت کے حوالے سے آگاہ کریں

کرکٹ میں ہمارے پاس بہت ٹیلنٹ ہے، انہوں نے کہا کہ قصور میں سپورٹس کمپلیکس میں جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اب یہ ہم سب کا فرض ہے کہ اسے آباد کریں اور زیادہ سے زیادہ کھیلوں کی سرگرمیاں کی جائیں تاکہ نئے کھلاڑی سامنے آ سکیں، یہاں پر کیمپ لگائیںجائیں اور ہر کھیل کو فروغ دیا جائے، جسم صحت مند ہوگا تو انسان بہتر کام کرسکتا ہے اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ بھی کرسکتا ہے اس لئے سپورٹس کو دنیا بھر میں اہمیت دی جاتی ہے، بچے آج کل کمروں تک محدود ہوگئے ہیں ، والدین تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی جسمانی صحت کا بھی خیال رکھیں اور ان کے ٹائم ٹیبل میں کھیلوں کو بھی شامل کریں اور بچوں کو گرائونڈز میں بھیجنے کے لے اپنا کردار ادا کریں ۔


قصور ویٹرن کرکٹ ٹیم نے سپورٹس بورڈ پنجاب کرکٹ ٹیم کو 30 اوورز کے میچ میں 51 رنز سے شکست دیدی، قصور ویٹرن کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30اوورز میں 180 رنز بنائے، لاہور ویٹرن ٹیم 129رنز بنا سکی، ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 24 جبکہ فیصل نے 46رنز بنائے۔

error: Content is protected !!