پاکستان کا پریکٹس میچ شروع،جنوبی افریقہ انوی ٹیشن الیون نے 318پر اننگز ڈکلیئر کردی


بینونی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی پیس بیٹری کی کرکٹ جنوبی افریقہ انوی ٹیشن الیون کے خلاف ٹور میچ میں آزمائش شروع ہوگئی۔ کپتان مارکوس ایکر مین کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت میزبان ٹیم نے سات وکٹوں پر 318رنز بنا کر پہلی اننگز ڈکلیئرڈ کرنے کا اعلان کیا۔ تجربہ کار فاسٹ باؤلر محمد عامر اور حسن علی ٹیم مینجمنٹ کو متاثر نہ کر سکے ۔ ولو مور پارک میں کرکٹ جنوبی افریقہ انویٹیشن الیون نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کو ترجیح دی اور سات وکٹوں پر 318رنز بنا کر پہلی اننگز ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ کپتان مارکوس ایکر مین 103رنز پر نمایاں رہے ۔ جوشوا رچرڈز نے 98 رنز بنا ئے ۔ فہیم اشرف اور اظہر علی نے دو ، دو مہرے کھسکائے جبکہ محمدعامر ،حسن علی ، حارث سہیل کو ایک ایک وکٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔ جواب میں پاکستانی ٹیم نے پہلے دن کھیل ختم ہونے تک بغیر نقصان دو رنز بنالئے تھے اور اسے سکور برابر کرنے کیلئے مزید 316رنز درکار ہیں ۔ امام الحق اور فخر زمان ایک ، ایک رن پر کھیل رہے ہیں۔

error: Content is protected !!