بے نظیر شہید انٹرنیشنل ٹینس چیمپئن شپ ،لیڈیز سنگلز کے سیمی فائنل کل کھیلے جائینگے


اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ٹینس چیمپیئن شپ میں بوائز انڈر- 18 سنگلز اور لیڈیز سنگلز کے سیمی فائنل مقابلے کل جمعہ کو کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایا کہ چمپئن شپ میں چمپئن شپ میں پاکستان سمیت غیرملکی کھلاڑی کثیر تعداد میں شرکت کر رہے ہیں جن میں روس، اٹلی، جرمنی، فرانس، سعودی عرب،امریکہ، جاپان، سرابیا، تائیوان، آئر لینڈ، تھائی لینڈ، کینیڈا، پولینڈ، سنگا پور، ازبکستان، آسٹریلیا، کوریا، تاجکستان اور قطر کے ٹینس سٹار شامل ہیں، انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل فیچر مردوں کا ایونٹ بھی ہوگا، اس کے علاوہ لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر -18، سنگلز، بوائز انڈر-14 اور بوائز اینڈ گرلز انڈر- 10 کے مقابلے شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں بوائز انڈر- 18 سنگلز اور لیڈیز سنگلز کے سیمی فائنل 21دسمبر کو جبکہ فائنل مقابلے 22 دسمبر کو کھیلے جائیں گے، چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

error: Content is protected !!