اول گنر فٹبال کلب مانچسٹریونائیٹڈ کے نگران مینجر مقرر


لندن(سپورٹس لنک رپورٹ) فٹبال سیزن کے دوران بدترین ناکامیوں پر آؤٹ مینجر جوزے مورینو کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد متبادل کے طور پر اول گنر نگران مینجر کی سیٹ پر آ گئے۔فٹبال پریمئر لیگ میں لیور پول سے مانچسٹر یونائیٹڈ کی حالیہ ہار ٹیم نہیں، اس کے مینجر جوزے مورینو کے گلے پڑی گئی، صرف ایک میچ نہیں بلکہ سیزن میں تیس سال کی بدترین کارکردگی نے مینجر مورینو کی چھٹی کرا دی۔مئی 2016ء سے مینجر رہنے والے جوزے مورینو کو ان کے بھائی روئی فیریا کی کلب سے علیحدگی، سپر سٹار پال پوگبا سمیت اور انتظامیہ سے شدید اختلافات نے جاب سے فارغ کرا دیا۔اب لیجنڈری اول گنر کو عارضی ذمہ داری دے دی گئی ہے۔ ماضی کے سٹار زین الدین زیڈان اس پوسٹ کے مضبوط امیدوار ہیں البتہ سائم ون اور پوچٹینو بھی مانچسٹر یونائیٹڈ کی مینجر شپ حاصل کرنے کے لیے فرنٹ رنر ہیں۔

error: Content is protected !!