پاکستان کرکٹ بورڈ میں کرسمس تقریبات،احسان مانی نے کیک کاٹا

لاہور(سپورٹس لنک)پاکستان کرکٹ بورڈ میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین احسان مانی نے کیک کاٹا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ میں مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لئے کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور اس موقع پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کیک کاٹا۔تقریب میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر جمیل ناصر پاسٹر نے خصوصی شرکت کی،جبکہ پی سی بی میں کام کرنے والی مسیحی برادری کے اہل خانہ بھی اس میں شریک تھے۔اس موقع پر چیئرمین احسان مانی کا کہنا تھا کہ کرسمس مسیحی برادری کا خاص دن ہے اور پی سی بی ان کی خوشی میں بھرپور شرکت کرے گا۔

error: Content is protected !!