اسلام آباد میں لیژر لیگ کے زیر اہتمام لیژرخواتین کپ کا آغاز


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) لیژر لیگ کے زیر اہتمام لیژرخواتین کپ کا انعقاد اسلام آباد کے سیکٹرG-10 میںعمار خان شہید گرائونڈ میں ہوا۔ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی آٹھ ٹیمیں سی ایل ایف سی، سی ایل ایف سی یوتھ، چارکول ایف سی، سمرف ایف سی، ینگ رائزنگ سٹار، بلیک سٹارایف سی، کامسیٹس ایف سی اور پوپو ایف سی شامل ہیں.ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میںپوپو ایف سی نے ینگ رائزنگ سٹارکو 7-0 سے ہرا دیا، جبکہ چارکول ایف سی اورسمرف ایف سی کے درمیان میچ 2-2 کے ڈرا میں ختم ہوگیا.تیسرے میچ میںکامسیٹس ایف سی نے بلیک سٹارایف سی کو 3-1 سے شکست دی،آخری میچ سی ایل ایف سی اور سی ایل ایف سی یوتھ کے مابین ہوا جس میں سی ایل ایف سی نے 4 گول کیے جبکہ سی ایل ایف سی یوتھ صرف 2 گول کر سکی۔سوئل سوسائٹی کی جانب سے لیژر لیگ کے کھیل کے میدان میں کئے گئے اقدامات کو سراہا گیا۔ لیژر لیگ کے صدر شاہزیب ٹرنک والا کا کہنا تھا کہ خواتین کھیل کے میدان میں کسی سے کم نہیں ، لیژر لیگ کا مقصد ملک بھر میں فٹبال کو فروغ دینا ہے۔ واضح رہے کہ اس سال کے آغاز میں لیژر لیگ نے گلگت کے شہر ہنزہ میں گوجال کپ کا انعقاد کیا تھا جس میں 100لڑکیوں نے شرکت کی تھی۔

error: Content is protected !!