شہید اسامہ طاہر میموریل انٹر ڈویژنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کارنگاررنگ آغاز


پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ)آرمی پبلک سکول کے شہید طالب علم اسامہ طاہر کے نام سے منسوب اسامہ طاہر شہید میموریل انٹر ڈویژنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں م شروع ہوگئی ڈی جی سپورٹس جنید خان اور آر ٹی آئی کے چیرمین عظمت حنیف اورکزئی نے افتتاح کیا اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کفایت اللہ اورکزئی اور اے پی ایس شہداء بچوں والدین بھی موجود تھے چیمپئین شپ کی افتتاحی تقریب میں سکول کے بچوں نے شہید بچوں کییاد میں نغمہ بھی پیش کیا

قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہونے والی چیمپئین شپ میں 60 مرد اور 40 خواتین کھلاڑی تین مختلف کیٹگریز میل سنگل، فیمیل سنگل اور ٹیم ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ چیمپئن شپ میں جونیئر کیٹگریز، ویٹرن کیٹگری اور خصوصی افراد کے مقابلے بھی کرائے جائیں گے

ایسوسی ایشن کے صدر اور چیف کمشنر آر ٹی آئی عظمت حنیف اورکزئی نے کہا کہ یہ چیمپئین شپ اے پی ایس شہداء بچوں کی یاد میں کرائی جارہی ہے بچوں نے ملک کے لیے قربانی دی ہے اور بچوں کی اس قربانی کو یاد رکھا جائے گا

ڈی جی سپورٹس جنید خان نے کہا کہ اے پی ایس شہید بچوں کی عظیم قربانی ہے اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا آج ہم ان شہید بچوں کی یاد میں اور اظہار یکجہتی کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں

اور اس ٹورنامنٹ کا مقصد بھی یہی تھا کہ شہداء کی فیلمیز کے ساتھ ملکر وقت گزاریں انہوں نے کہا کہ ان بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ہم شہید بچوں کے والدین کے ساتھ ہیں تقریب میں بچوں کے والدین میں شیلڈز بھی تقیسم کی گئیں۔

افتتاحی میچ میں نمراء رحمان نے اقراء کو گیارہ نو ، گیارہ سات اور گیارہ چھ سے شکست دی جبکہ بوائز کیٹگری میں امم خواجہ نے سوات کے شاہ خان کو تین صفر سے شکست دیدی.

error: Content is protected !!