باکسنگ ڈے ٹیسٹ،بھارت نے پہلی اننگز 443رنز 7کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کردی


میلبور ن (سپورٹس لنک رپورٹ) بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز 443 رنز 7 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کی دی، چیتشوار پوجارا 106، کپتان ویرات کوہلی 82، میانک اگروال 76 رنز اور روہت شرما ناقابل شکست 63 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ،ْ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 3، مچل سٹارک نے 2 اورجوش ہیزلووڈ اور نیتھن لیون نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ،ْجواب میں دوسرے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 8 رنز بنالئے ،ْ بھارت اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے 435 رنز کی ضرورت ہے ،ْ ہیرس 5 اور فنچ 3 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔جمعرات کو بھارت نے تیسرا میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی ادھوری اننگز 215 رنز 2 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو چیتشوار پوجارا ناقابل شکست 68 اور کپتان ویرات کوہلی ناقابل شکست 47 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے ،ْدونوں بلے بازوں کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں 170 رنز بنے تاہم اس موقع پر کپتان ویرات کوہلی اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 82 رنز بناکر مچل سٹارک کی گیند پر ارون فنچ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ان کے بعد چیتشوار پوجارا کی عمدہ اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ اپنی سنچری مکمل کرنے کے بعد پیٹ کمنز کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ اجنکیا رہانے بھارت کے پانچویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 34 رنز بناکر نیتھن لیون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے۔ ریشابھ پانٹ بھارت کے چھٹے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 39 رنز بناکر مچل سٹارک کی گیند پر عثمان خواجہ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو کرپویلین لو ٹ گئے۔راویندرا جدیجا بھارت کے ساتویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 4 رنز بناکر جوش ہیزلووڈ کی گیند پر وکٹ کیپر کپتان ٹم پین کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ روہت شرما 63 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے کہ کپتان ویرات کوہلی نے پہلی اننگز 443 رنز 7 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی۔ آسٹریلیا کی طرف سے پیٹ کمنز نے 3، مچل سٹارک نے 2 جبکہ جوش ہیزلووڈ اور نیتھن لیون نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے اپنی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 8 رنز بنالئے اور اس کو بھارت اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے 435 رنز کی ضرورت ہے ،ْ ہیرس 5 اور فنچ 3 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

error: Content is protected !!