سپیشل کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کررہے ہیں، رائے تیمور خان بھٹی


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ سپیشل کھلاڑیوں کو سپورٹس کی تمام سہولیات فراہم کررہے ہیں، سپیشل کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے، پنجاب حکومت سپیشل کھلاڑیوں سے ہر ممکن تعاون کررہی ہے اور کرتی رہے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ویل چیئر کرکٹ کونسل کے عہدیداروں جوائنٹ سیکرٹری موحد طارق اور سید ارسلان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفد نے صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جمعہ کے روز ملاقات کی، صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے مزیدکہا کہ ہر شہری کو مکمل حقوق حاصل ہیں کہ وہ سپورٹس کی سہولتوں سے استفادہ کرے، 14جنوری سے شروع ہونے والی لاہور چیمپئنز لیگ 2019ء سے ہر طرح سے تعاون کریں گے، پاکستان ویل چیئر کرکٹ کونسل کے عہدیداروں نے صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی کو بتایا کہ لاہور چیمپئنز لیگ 2019ء میں پاکستان کے چوٹی کے ویل چیئر کرکٹر شرکت کررہے ہیں، لیگ میں تین ٹیمیں لاہور بادشاہ، لاہور لائنز اور لاہور واریئرز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

error: Content is protected !!