سال کے اختتام پر تین پاکستانی کرکٹرز کیلئے شاندار خبر آگئی


دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی کرکٹر ثنا میر کو آئی سی سی کی وویمن ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں شامل کر لیا گیا،جبکہ فاسٹ بولر محمد عباس ٹیسٹ اور وہاب ریاض ٹی ٹونٹی ٹیم آف دی ائیر کا حصہ بن گئے۔آئی سی سی نے وویمن ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کی سابق کپتان ثنامیر کو شامل کیا گیا ہے، انہیں کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے سال کی بہترین ون ڈے ٹیم میں بھی شامل کیا ہے، وہ اس سے قبل دنیا کی بہترین بولر کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔دوسری جانب سال 2018 کی ٹیسٹ ٹیم میں پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس کو شامل کیا گیا ہے ، انہوں نے سال بھر میں 7 ٹیسٹ میچز میں 38 وکٹیں حاصل کیں ، اس ٹیم کا کپتان نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو بنایا گیا ہے۔ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کے کپتان ویرات کوہلی ہیں جبکہ ٹیم میں بھارت کے 4 کھلاڑی ہیں اور پاکستان، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا کوئی کرکٹر اس میں شامل نہیں ہے۔ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان ایرون فنچ کو مقرر کیا گیا ہے ، حیرت انگیز طور پر ٹی ٹونٹی کے نمبر ون بیٹسمین بابرا عظم کانام بھی سال کی بہترین ٹیم میں شامل نہیں، تاہم اس ٹیم میں پاکستان کی نمائندگی فاسٹ بولر وہاب ریاض کر رہے ہیں۔سال 2018 کی ٹیسٹ ٹیم میں پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس کو شامل کیا گیا ہے ۔۔ جنہوں نے سال بھر میں سات ٹیسٹ میچز میں 38 وکٹیں حاصل کیں ۔ٹیسٹ ٹیم کا کپتان کین ولیمسن کو مقرر کیا ہے ۔۔ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کا کپتان ویرات کوہلی ہیں ۔ ٹیم میں بھارت کے چار کھلاڑی ہیں جبکہ پاکستان ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا کوئی کرکٹر ٹیم میں جگہ نہ بنا سکا ۔۔ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان ایرون فنچ کو مقرر کیاہے ۔۔ حیرت انگیز طور پر ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹسمین بابرا عظم کانام بھی سال کی بہترین ٹیم میں شامل نہیں ۔۔۔ لیکن فاسٹ باولر وہاب ریاض کا حصہ ہیں ۔

error: Content is protected !!