پاکستان کیخلاف 5ون ڈے میچوں کی سیریز،نیپال کی بلائنڈ ویمن ٹیم 27جنوری کو پاکستان آئیگی


اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) نیپال کی وومن بلائنڈ کرکٹ ٹیم 27جنوری کو لاہور پہنچے گی ،ْ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 29سے 5فروری تک کھیلی جائیگی ۔گزشتہ روز پاکستان وومن بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے آفیشل سپانسر پیپل اینڈ آرگنائزیشنل ڈویلپمنٹ انٹر لوپ لمیٹڈ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فریال صادق اور چیئر مین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ نے ٹیم کااعلان کیا تھا ۔پاکستانی ٹیم ٹیم میں بی ون کیٹگری کی صبا گل ،ْ اقصیٰ عارف ،ْ بشریٰ ظہور ،ْ سمیہ ممتاز اور انیلہ شہزادی (وائس کیپٹن ) جبکہ بی ٹو کیٹیگری کی سعدیہ خالد ،ْ مہوش رفیق ،ْ نمر ا رفیق ،ْ رابعہ جاوید ہاشمی (وکٹ کیپر)،ْ نشاء بخش ،ْ بسما حسین اور بی تھری کیٹیگری کی طیبہ فاطمہ ،ْ رابعہ شہزادی (کپتان) ،ْ کرن رفیق اور ارم شہزادی شامل ہیں۔ سیریز میں شرکت کیلئے نیپال کی خواتین بلائنڈ ٹیم27جنوری کو پاکستان کے دورے پر آئے گی۔ دونوں ممالک کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 29 جنوری کو لاہور، 31 جنوری اور یکم فروری 2019ء کو فیصل آباد جبکہ تین اور چار فروری کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

error: Content is protected !!