جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز،قومی سلیکٹرز نے سر جوڑ لئے


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے انتخاب کیلئے ابتدائی مشاورت شروع کر دی ہے، پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 5 ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 19 جنوری سے ہوگا۔تین ٹیسٹ میچوں کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلیں گی، ایک روزہ میچوں کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کے انتخاب کیلئے مشورے شروع کردیئے ہیں۔پاکستان ون ڈے ٹیم میں متعدد تبدیلیوں کا امکان ہے ، گھٹنے کی تکلیف کے سبب حارث سہیل ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو چکے ہیں، وہ اب ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل نہیں ہوں گے ۔قومی ٹیم میں جنید خان اور آصف علی کا جگہ بنانا مشکل ہے، فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹیم میں واپسی ہوگی ، جبکہ شان مسعود، محمد رضوان اور عابد علی کے نام بھی زیر غور ہیں ۔فاسٹ بولر محمد عباس کی ون ڈے اسکواڈ میں شمولیت ان کی ٹیسٹ سیریز میں پرفارمنس پر منحصر ہوگی۔

error: Content is protected !!