رافیل نڈال فٹنس مسائل کے باعث سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار


میڈرڈ (سپورٹس لنک رپورٹ) سٹار ہسپانوی کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال فٹنس مسائل کے باعث برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے، سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن میں شرکت فٹنس سے مشروط ہو گی۔ نڈال ران کی انجری میں مبتلا ہیں۔عالمی نمبر دو نڈال نے اپنے بیان میں بتایا کہ میں برسبین انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کھیلنا چاہتا تھا لیکن ایم آر آئی سکین کے بعد ڈاکٹرز نے مجھے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے ایونٹ سے دستبرداری اختیار کی ہے، آسٹریلین اوپن سے قبل مکمل فٹنس حاصل کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا اور مجھے پوری امید ہے کہ میں بھرپور انداز سے ٹورنامنٹ کھیلنے کے قابل ہو جائوں گا، ان کی جگہ جاپانی کھلاڑی تارو ڈینل کو انٹری دی گئی۔نڈال گزشتہ برس انجری کے باعث سال کے آخری ٹینس ٹورنامنٹ اے ٹی پی میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔

error: Content is protected !!