احتجاج رنگ لے آیا،سپورٹس بورڈ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن بحال

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ملازمین پنشن کی بندش پر 9 ویں روز ڈائریکٹر جنرل کے آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ کا انعقاد کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کے 12 سال سے ریٹائرڈ ملازمین اور بیواؤں کی پنشن مل رہی تھی جس کو گزشتہ 4 ماہ سے بند کیا گیا جس پر سپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین نے 31 دسمبر2018 کو روزانہ کی بنیاد پر2 گھنٹے ڈائریکٹر جنرل آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

یہ پرُامن احتجاجی دھرنا9دن جاری رہاہے۔ پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ظہور اعوان نے اس احتجاجی دھرنا ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی کہ مزدور اتحاد قدم سے قدم ملا کر چلیں گے۔آخر کار 9 ویں دن انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے پی ایس بی انتظامیہ نے ریٹائرڈ ملازمین اور بیواؤں کی پنشن کو احتجاجی کیمپ کے مطالبات مانتے ہوئے پنشن کو بحال کر دی۔

جس پر یونین عہدیداران صدر غلام تقی بوسن ،چیئرمین چیف غلام رسول اور سیکرٹری جنرل فرمان خان نے تمام سپورٹس بورڈکے اسلام آباد، کوئٹہ، کراچی، پشاور ، لاہور کے ملازمین ، پاکستان ورکرز فیڈریشن ، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نمائندگان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور مزدور اتحاد کے نعرے لگاتے ہوئے اس احتجاجی کیمپ کو ختم کر دیا گیا

error: Content is protected !!