ہاکی کے دیوانوں کیلئے اچھی خبر آگئی

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف ملک میں انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی کے لئے کوشاںہے اور اس سلسلہ میں غیر ملکی ہاکی ٹیموں کو پاکستان میں کھیلنے کے لئے آمادہ کرنے کے لئے پی ایچ ایف کے عہدیداران بھرپور کوششیں کررہے ہیں اور اسی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ رواں سال پولینڈ کی ٹیم اپریل کے آخری ہفتے میں پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ترجمان کے مطابق پولینڈ کی ہاکی ٹیم سے طے پانے والے مجوزہ پروگرام کے تحت میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے ۔

error: Content is protected !!