ایک گیند پر چھ رنز درکار،باؤلرز کی لگاتار6وائیڈ بالز نے پانسہ پلٹ دیا،،ویڈیو رپورٹ دیکھیں

نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ) دنیائے کرکٹ حیرت انگیز واقعات سے بھری پڑی ہے تاہم بھارت میں گزشتہ روز ایک ایسا میچ اختتام کو پہنچا جس میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو جیت کے لیے ایک گیند پر چھ رنز درکار تھے اور اس نے ایک گیند قبل ہی کامیابی اپنے نام کرلی ۔یہ حیرت انگیز واقعہ آدھرش کرکٹ کلب ،پالیگاؤں 2019ءمیں مہاراشٹرا کی ٹیم ڈیسائی اور آندھرا کی ٹیم جونی دمبولی کے درمیان میچ میں پیش آیا جہاں ڈیسائی کی ٹیم کو آخری گیند پر جیت کے لیے 6رنز درکار تھے اور ڈیسائی نے ایک گیند پہلے ہی میچ جیت لیا ۔ڈیسائی کے بلے باز نے ماضی کی طرح چھکا لگا کر میچ ختم نہیں کیا بلکہ جونی دمبولی کے باؤلرنے مسلسل چھ وائیڈ گیندیں کروا کر وہ کام کردیا جو اس سے قبل کسی اور باؤلر نے نہیں کیا تھا ،ڈیسائی نے 4.5اوورز میں 76رنز کے ہدف کے تعاقب میں 4وکٹوں پر70رنز بنائے تھے تاہم دمبولی کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر نے اپنی اگلی چھ گیند یں آف سٹمپ سے باہر وائیڈ کرکے اپنی ٹیم کو یقینی جیت سے محروم کردیا -مسلسل چھ وائیڈز کے بعد جونی دمبولی کے کھلاڑی باؤلر پر شدید غصے کا اظہار کرتے نظر آئے اور بعض نے تو اس کی جانب انگلیاں کرکے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ۔اس انوکھے میچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جہاں صارفین نے اس پر طرح طرح کے کمنٹس کیے ، اس میچ کے فکس ہونے کے کوئی شواہد نظر نہیں آئے تاہم بعض صارفین نے اس جانب بھی اشارہ کیا ،بعض صارفین نے اس پر بھی حیرانی ظاہر کی کہ باؤلر نے کس طرح مسلسل چھ گیندیں وائیڈ کروائیں ، یہ پہلا موقع تھا جب کسی ٹیم نے اس طرح میچ میں کامیابی حاصل کی تاہم مستقبل میں اس طرح کے حیرت انگیز واقعات مزید پیش آسکتے ہیں ۔

https://twitter.com/twitter/statuses/1082707807307264000
error: Content is protected !!