اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری سی سی اے نیشنل جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے کل منگل کو اسلام آباد ٹینس کورٹ میں کھیلے جائیں گے۔چیمپیئن شپ میں سات کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز انڈر-18، بوائز انڈر-18، بوائز انڈر-14، مکس گرلز اینڈ بوائز انڈر-10 اور لٹل ماسٹرز کپ کے مقابلے شامل ہیں، چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے سو سے زائد جونیئر ٹینس سٹار حصہ لے رہے ہیں سیمی فائنل 15 جنوری جبکہ فائنل مقابلے 16 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد کے علاوہ دیگر انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گی-