آسڑیلین اوپن ،رافیل نڈال تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ) اسپین کے رافیل نڈال آسٹریلین اوپن ٹینس کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے، ویمن سنگل میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیویٹووا اور جرمن اسٹار اینجلق کربر نے بھی حریفوں کو پچھاڑ دیا۔آسٹریلین اوپن ٹینس کے دوسرے راؤنڈ میں اسپین کے اسٹار کھلاڑی رافیل نڈال نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ سابق عالمی نمبر ون نے جنوبی افریقہ کے میتھیو ایبڈن کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔خواتین سنگل میں جمہوریہ چیک کی پیٹراکیویٹووا نے رومانیہ کی ایرینا بیگو کو ہرایا۔ جرمنی کی اینجلق کربربھی تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ برازیل کی ہاداد مایا چھ دو، چھ تین سے ناکام رہیں۔

error: Content is protected !!