لیثررلیگز‘ نارتھ مسلم، نارتھ ینگرز‘ جئے لعل اور شاہ فیصل انٹرسٹی کیلئے کوالیفائی کرگئیں

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ملک بھر میں لیثررلیگز کے مقابلے 29شہروں میں بیک وقت جاری ہیں ۔ کراچی میں یوپی جیم خانہ فٹبال گراؤنڈ، کھجی گراؤنڈ اور شاہ فیصل گراؤنڈ پر ہونے والی لیگز کا اختتام ہوگیا۔ 7,،7راؤنڈز پر مشتمل لیگز میں یوپی جیم خانہ گراؤنڈ کی 2لیگز میں گروپ ’اے‘ سے بحیثیت گروپ چمپئن نارتھ مسلم اور گروپ ’بی‘ سے نارتھ ینگرز ، کھجی گراؤنڈ، گلبہار سے جئے لعل اور شاہ فیصل گراؤنڈ ناظم آباد سے شاہ فیصل نے انٹرسٹی کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ یوپی جیم خانہ گراؤنڈ پر دوسری پوزیشن ہزارہ یونائیٹڈاورثاقب میموریل کو ملی۔ کھجی گراؤنڈ پر المرتضی جبکہ شال فیصل گراؤنڈپر شانی اسپورٹس کو دوسری پوزیشن ملی۔ کراچی کے ہزارہ یونائیٹڈ گراؤنڈ منگھوپیر، اور نگی ٹاؤن کے ابراہیم علی بھائی اسکول اورنگی 5، فیڈرل یونائیٹڈ گراؤنڈ ، ایف سی ایریا، سکسٹین اسٹار گراؤنڈ ایف بی ایریا اور یونائیٹڈ ایف سی گراؤنڈ نارتھ کراچی پر مقابلے جاری ہیں۔ اندرون سندھ حیدرآباد، ٹنڈو جام، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو آدم، ٹنڈو محمد خان، میرپورخاص، سانگھڑ،کنڈیارو، جھول، خیرپور، روہڑی اور جیکب آبادلاڑکانہ، گڑھی خیرو، اوستہ محمد، مستونگ ، خضدارقلات کے علاوہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے متعدد شہروں میں بیک وقت کھیلی جارہی ہیں۔ 24فروری 2019تک لیثررلیگز کے ڈراز میں شامل ہونے والی ٹیموں کو یونان میں ہونے والے ورلڈ کپ میں انٹراسٹی اور نیشنل چمپئن شپ کے مراحل سے گذرنے کے بعد کھیلنے کا سنہری موقع حاصل ہوگابعداز تاریخ شامل ہونے والی ٹیموں کو ورلڈ کپ 2020کیلئے کوالیفکیشن راؤنڈ کھیلنا ہوں گے۔

error: Content is protected !!