اگلے ایک سال میں ایک ہزار چھوٹے گرائونڈ بنائیں گے،جنید خان

پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ )ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا جنید خان نے کہا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں کھیلوں کے شعبے میں کافی تبدیلی آئی ہے پچھلے دور سے زیادہ تیزی سے کام جاری 55 تحصیل اور 28 سکول گراؤنڈز مکمل کرلئے گئے ہیں ، قبائلی اضلاع کی 25 تحصیلوں میں بھی گراؤنڈز بنائے جارہے ہیں ، اگلے پانچ سالوں میں ایک ہزار چھوٹے بڑے گراؤنڈ بنائے جائیں گے ۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو تعلیمی وظائف کی فراہمی کے لئے تین ارب روپے کا پراجیکٹ منظور کرلیا گیا ہے عنقریب کھلاڑیوں کو وظائف فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم کی بحالی پر کروڑوں روپے خرچ کئے اسے صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جارہا ہے کسی کو بھی اسے غلط سرگرمیوں کے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ایسے تمام عناصر کا محاسبہ کیاجائیگا وہاں کسی کی رٹ یا اجارہ داری قائم نہیں ہونے دیں گے یہ صوبے کا بہترین سٹیڈیم ہے جس میں فلڈ لائٹس سمیت تمام سہولیات موجود ہیں ۔موجودہ حکومت نے نہ صرف سٹیڈیم کو آباد کیا بلکہ اس میں کھلاڑیوں کیلئے بہترین سہولیات کا بھی بندوبست کیا ایسے تمام افراد جو کہ غیر صحت مندانہ سرگرمیوں میں ملوث ہو کو سٹیڈیم میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی ، بے شک وہ سپورٹس بورڈ کے خلاف تحریک چلاتے ہیں یا غلط بیانی سے سپورٹس بورڈ کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہو۔ انہوں نے طہماس سٹیڈیم میں قائم کوارٹرز وہاں کے چوکیدار اور سٹیڈیم کے کیئر ٹیکر فیصل جاوید جو بین الاقوامی کوالیفائیڈ کوچ ہیں، کو قانون کے مطابق رہائش کے لئے دیئے گئے ہیں جو وہاں دن رات سٹیڈیم کی دیکھ بھال کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سٹیڈیم کی ممبر شپ تمام انٹر نیشنل ، نیشنل ، صوبائی ، انڈر 23 گیمز ونر ، یتیم اور غریب کھلاڑیوں کیلئے نہ صرف فری ہے بلکہ انکی ہر ممکن مالی مدد بھی کی جاری رہی ہے،بہت جلد پشاور کے مختلف گراؤنڈ ز جو ٹاؤن کے ساتھ ہیں ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کو حوالے کئے جائیں گے۔، انفراسٹرکچر کی بہتری پر بھی توجہ دی جارہی ہے ، این ٹی ایس کے ذریعے 65 کوچ بھرتے کئے مزید 75 کوچ بھرتی کئے جائیں گے جوڈویژن اور اضلاع میں کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے، 15 نئے سکواش کورٹ بنائے جارہے ہیں تمام ڈویژنوں میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر اور انڈور جمنازیم پر کام جاری ہے ، مردان ، بنوں میں ہاکی آسٹروٹرف بچھائی گئی ہیں ،چارسدہ ، ڈی آئی خان ، سوات ،کوہاٹ اور اسلامیہ کالج میں ٹرف کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کو سٹیٹ آف دی آرٹ انٹر نیشنل سٹیڈیم بنانے پر کام جاری ہے ، حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ گراؤنڈ مکمل ہوچکا ہے ٹیلنٹ ہنٹ انڈر19 ، انڈر 17 کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ، انڈر23 گیمز ، قبائلی اضلاع گیمز ، خصوصی افراد گیمز اس سال منعقد کئے جائیں گے، قبائلی اضلاع میں گراؤنڈز کی بحالی کیلئے دوسو ملین جبکہ تحصیل گراؤنڈز کی نئی سکیموں کیلئے 240 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

error: Content is protected !!