آسڑیلیا اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 24جنوری سے شروع ہوگا

کولمبو (آن لائن) سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 24 جنوری سے ہو گا۔شیڈول کے مطابق سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 24 جنوری سے ہو گا اس سلسلے میں سری لنکا نے رواں ماہ آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیاتھا ،ْ اعلان کردہ سکواڈ کپتان دنیش چندیمل، دیمتھ کرونارتنے، لاہیرو تھریمانے، کوسل مینڈس، سدیرا سمارا وکراما، دھنن جایا ڈی سلوا، روشن سلوا، نیروشن ڈکویلا، کوسل پریرا، لکشن سنداکن، سرنگا لکمل، نووان پرادیپ، لاہیرو کمارا، دشمانتھا چمیرا اور کاسن راجیتھا پر مشتمل ہے۔

error: Content is protected !!