پاکستان میں سپورٹس کلچر پروان چڑھانے کیلئے کھیل لازمی مضمون قرار دیا جائے،محمد علی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی نژاد برطانیہ کے پہلے ڈائبیٹک پروفیشنل باکسر محمد علی نے سپورٹس مین وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی نوجوان نسل کو منشیات سمیت دیگر سماجی برائیوں سے بچانے اور پاکستان میں کھیلوں کا کلچر پروان چڑھانے کیلئے سکول کی سطح پر کھیل کو ایک لازمی مضمون قرار دیا جائے ۔ زندگی میں کھیل کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صحت مند رہنے کیلئے زندگی میں کھیل کی بہت اہمیت ہے ، کسی بھی کھیل کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے انسان ذہنی اور جسمانی دونوں طرح فٹ رہتا ہے۔برطانوی پروفیشنل باکسر محمد علی کے منیجر برطانیہ میں ایشین بزنس لیڈر ایوارڈ جیتنے والے پاکستانی نژادبرطانوی بزنس مین فرنیچر اِن فیشن کے چیف ایگزیکٹیو اسد شمیم نے کہا کہ کھیل کود سے انسانی دماغ کی نشونما ہوتی ہے اور انسان چاق و چوبند رہتا ہے لیکن بدقسمتی سے آجکل کے نوجوان کی توجہ کھیلو ںسے ہٹ گئی ہے اور کھیل کے میدان ویران ہوگئے ہیں جس کی ایک بڑی وجہ سمارٹ فونز اور ویڈیو گیمز ہیں اگر ہم اپنے ارد گرد جہاں نظر دوڑ ا ئیں نوجوانوں کی انگلیاں اسمارٹ فون پر چلتی نظر آتی ہیں اسمارٹ فونز پر ان گیمز کا حصول بہت آسان ہوگیا ہے یہ طرز زندگی پاکستان کے میدانوں کو غیر آباد کررہا ہے جس کے مضر اثرات نوجوان نسل کی صحت پر مرتب ہورہے ہیں اور کم عمری میں شوگر ،دل کے امراض سمیت دیگر بیماریاںجنم لے رہی ہیںجبکہ ایک جگہ بیٹھے رہنے سے نوجوان نسل میں موٹا پا پھیل رہا ہے لہٰذا میں سپورٹس مین وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ نوجوانوں کو کھیلوںکی بہتر سہولیات فراہم کی جا ئیں تا کہ وہ ویڈیو گیمز سمیت منشیات اور دیگر سماجی برائیوں کی لت سے بچ سکیں۔

error: Content is protected !!