پاکستان اور جنوبی افریقہ کا دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا

ڈربن (سپورٹس لنک رپورٹ) جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل ) منگل کو ڈربن میں کھیلا جائے گا، شاہینوں کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، سرفراز الیون نے پہلے میچ میں پروٹیز کو 5 وکٹوں سے شکست فاش سے دوچار کیا تھا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہو گا۔پہلے ون ڈے میں شاندار فتح کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ دوسرا میچ جیت کر سیریز میں برتری دوگنی کرنے کیلئے پر جوش دکھائی دے رہے ہیں تاہم دوسری جانب شکست خوردہ میزبان ٹیم بھی سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے پر اعتماد ہے اسلئے دوسرے ون ڈے میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے 25 جنوری، چوتھا ون ڈے 27 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

error: Content is protected !!